پنجاب میں سول اور پولیس بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، 34 افسران تبدیل

ویب ڈیسک  بدھ 18 مئ 2022
 ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڈ کو عہدے سے ہٹا کر کمشنر لاہور کیپٹن عثمان کو اس عہدے کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڈ کو عہدے سے ہٹا کر کمشنر لاہور کیپٹن عثمان کو اس عہدے کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

لاہور: پنجاب حکومت نے سول اور پولیس بیوروکریسی میں اکھاڑ بچھاڑ کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں صوبائی حکومت نے بڑے پیمانے پر سول اور پولیس بیورو کریسی میں تبدیلیاں کردی ہیں، اور صوبے کے کمشنرز، سیکرٹریز، سمیت 34 افسران کے تبادلے کر دئیے ہیں۔

پنجاب حکومت نے سیکرٹری مواصلات اسد اللہ خان کو سیکرٹری زراعت تعینات کردیا ہے، جب کہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی مجاہد شیر دل کا تبادلہ کرکے  سیکرٹری مواصلات تعینات کیا گیا ہے، ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڈ کو عہدے سے ہٹا کر انہیں ڈی جی آرکیالوجی تعینات کردیا گیا ہے، اور ان کی جگہ ڈی جی ایل ڈی اے کا اضافی چارج کمشنر لاہور کیپٹن عثمان کو دے دیا گیا ہے، اسپیشل سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ اجمل بھٹی کاتبادلہ کرکے انہیں سیکرٹری انرجی تعینات کردیا گیا ہے، جب کہ سید مبشر حسین سیکرٹری انوائرمنٹ کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی بنادیا گیا ہے، اور سیکرٹری بلدیات نعیم رﺅف کا تبادلہ کر کے سیکرٹری انوائرمنٹ تعینات کردیا گیا ہے، سیکرٹری زراعت  اسد رحمان گیلانی کا تبادلہ کر کے سیکرٹری بلدیات تعینات کیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹر محمد سہیل شہزاد سیکرٹری لیبرکا تبادلہ کر کے او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔

اسی طرح کمشنر ڈی غازی خان لیاقت علی چھٹہ کا تبادلہ کرکے سیکرٹری لیبر تعینات کیا گیا ہے، اور ان کی جگہ محمد عثمان انور کو کمشنر ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا ہے، سیکرٹری مائنز عامر اعجاز اکبر کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی بنادیا گیا ہےاور محمد علی عامر کو سیکرٹری مائنز تعینات کیا گیا ہے، سیکرٹری ایکسائز وقاص علی محمود کا تبادلہ کرکے انہیں سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات کیا گیا ہے، اور صائمہ سعید سیکرٹری وویمن کا تبادلہ کرکے سیکرٹری ایکسائز تعینات کردیا گیا ہے، جب کہ سمیرا صمد سیکرٹری وویمن تعینات کی گئی ہیں۔

سیکرٹری خوراک علی سرفراز کا تبادلہ کرکے سیکرٹری ہاﺅسنگ تعینات کردیا گیا ہے اور انہیں سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے،  سیکرٹری ٹرانسپورٹ نادر چھٹہ کو بھی تبدیل کرکے انہیں سیکرٹری خوراک پنجاب بنا دیا گیا ہے جب کہ احسن وحید کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ تعینات کردیا گیا ہے، اسی طرح سیکرٹری ٹورازم اسد اللہ فیض کا تبادلہ کرکے انہیں یوتھ آفیئر اینڈ اسپورٹس تعینات کیا گیا ہے، جب کہ سیکرٹری لائیو اسٹاک حیدر شیرازی کو  تبدیل کرکے ممبر بورڈ آف ریونیو جوڈیشل ون تعینات کیا گیا ہے۔

کمشنر فیصل آباد زاہد حسین کو بھی تبدیل کرکے انہیں سیکرٹری لائیو اسٹاک تعینات کردیا گیا ہے، ان کی جگہ سیکرٹری اسکولز عمران سکندر بلوچ کو تبدیل کرکے انہیں کمشنر فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے، کمشنر سرگودھا نبیل جاوید کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے، اور نبیل جاوید کو سیکرٹری اسکولز پنجاب تعینات کردیا گیا ہے، جب کہ کمشنر ملتان ارشاد احمد کو تبدیل کرکے انہیں کمشنر سرگودھا تعینات کیا گیا ہے، اسی طرح کمشنر بہاولپور ظفر اقبال کا تبادلہ کرکے انہیں سیکرٹری فاریسٹ وائلڈ لائف تعینات کیا گیا ہے اور سیکرٹری اطلاعات پنجاب راجہ جہانگیر انور کو تبدیل کرکے انہیں کمشنر بہاولپور کا عہدہ دیا گیا ہے، جب کہ کمشنر گوجرانوالہ احسان بھٹہ کو سیکرٹری ٹورازم بنایا گیا ہے، وقار اعظم ا یم ڈی پیپرا تعینات کئے گئے ہیں، عثمان علی خان ڈی جی آرکیالوجی پنجاب کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی بنادیا گیا ہے، کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی بنادیا گیا ہے، صلوت سعید کمشنر ساہیوال تعینات ہوگئے ہیں، رجسٹرار کوآپریٹیو پنجاب رفاقت علی کا تبادلہ کرکے انہیں ڈی جی ایکسائز پنجاب تعینات کیا گیاہے، اور ان کی جگہ کین کمشنر پنجاب زمان وٹو کو رجسٹرار کو آپریٹیو پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے، اسی طرح ذیشان جاوید ڈی جی پی ایچ اے کا تبادلہ کر کے انہیں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے اور عمر جہانگیر کو ڈی جی پی ایچ اے تعینات کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔