دعا زہرا کی ساس کی عدالت میں پولیس کیخلاف ہراساں کرنے کی درخواست دائر

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب پولیس پوری فیملی کو ہراساں کررہی ہے


ویب ڈیسک May 20, 2022
درخواست دعا کےشوہر ظہیر کی والدہ نور بی بی نے دائر کی ہے(فائل فوٹو)

دعا زہرہ کی ساس نے لاہور ہائی کورٹ میں پولیس کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کے شوہر ظہیر کی والدہ اور بھائی نےلاہور ہائیکورٹ میں پنجاب پولیس کے خلاف ہراساں کرنے کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست ظہیر کی والدہ نور بی بی نے دائر کی ہے جس میں پنجاب پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب پولیس پوری فیملی کو ہراساں کررہی ہے، درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دعا زہرا اور ظہیر احمد نےاپنی مرضی سے پسند کی شادی کی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت پنجاب پولیس کو حراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دعا زہرہ کا نکاح نامہ جعلی ہے اور ظہیر اس کا شوہر نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں