بجلی کے بلز میں پی ٹی وی فیس کے 36 ارب 87 کروڑ روپے وصول

ویب ڈیسک  جمعـء 20 مئ 2022
(فوٹو: پی ٹی وی)

(فوٹو: پی ٹی وی)

اسلام آباد: بجلی صارفین سے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) فیس کی مد میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 36 ارب 87 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین سے وصول پی ٹی وی فیس کی اعداد شمار ایوان میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ سال 2017-18 میں بجلی صارفین سے 6 ارب 87 کروڑ پی ٹی وی فیس کی مد میں وصول کی گئی۔ سب سے زیادہ رقم پیپکو نے 6 ارب 12 کروڑ جبکہ کے الیکٹرک نے 74 کروڑ وصول کیے۔

سال 2018-19 میں پی ٹی وی فیس کی مد میں 7 ارب 52 کروڑ 99 لاکھ، 2020-21 کے دوران 9 ارب جبکہ 2021-22 میں اب تک 5 ارب 94 کروڑ روپے بجلی صارفین سے وصول کیے گئے۔

کے الیکٹرک نے سال 2018-19 سے 2021-22 کے دوران شہر قائد کے باسیوں سے پی ٹی وی فیس کی مد میں 3 ارب 40 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد جمع کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔