چوری کرنے والے بندر اور کتے کی جوڑی دلچسپ ویڈیو وائرل
’کون کہتا ہے کہ بندر اور کتا اچھے دوست نہیں ہوسکتے‘ سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں
SEOUL:
بھارت میں کتے کی چپس کا پیکٹ چوری کرنے میں بندر کی مدد کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کچھ ماہ قبل بھارت میں بندر کے بچے کی موت کے بعد بندروں اور کتوں کے درمیان زبردست جنگ چھڑ گئی تھی جس میں بندروں کے ہاتھوں درجنوں کتے ہلاک ہوگئے تھے۔
بندر اور کتوں کی لڑائی اتنی شدت اختیار کرگئی تھی کہ عالمی میڈیا بھی خبر شائع کرنے پر مجبور ہوگیا، لیکن اب بھارت سے بندر اور کتے دکان میں چوری کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جو صارفین کیلئے حیرانی کا باعث ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دکان سے چپس کا پیکٹ چرانے کےلیے کتا بندر کی معاونت کرتا ہے۔
بندر کتے کی پشت پر سوار ہوکر چپس کا پیکٹ چرانے کی کوشش کرتا ہے مگر ناکام رہتا ہے۔
واقعے کی ویڈیو دسمبر 2021 میں انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی تھی جو اب دوبارہ وائرل ہورہی ہے، سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'کون کہتا ہے کہ بندر اور کتا اچھے دوست نہیں ہوسکتے'۔
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ اور حیرت انگیز تبصرے سامنے آرہے ہیں، ایک صارف نے کہا کہ 'ویڈیو دیکھ کر مجھے میرا دوست یاد آگیا'جب کہ دوسرے صارف نے بندر اور کتے کی حرکت کو 'ٹیم ورک' قرار دیا۔
ویڈیو پر اب تک ہزاروں صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں جب ک 29 ہزار مرتبہ ویڈیو کو دیکھا جاچکا ہے۔