میرا نام بار بار لیتی ہو مریم تھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ناراض نہ ہوجائے عمران خان
مسلم لیگ (ن) کو مجھے پر اتنا غصہ کیوں ہے؟ میں نے ان کا کیا بگاڑا ہے؟ سابق وزیر اعظم
کراچی:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کی حالیہ تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اپنی تقریر میں میرا نام اس جذبے اور جنون سے لیتی ہے کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ دیکھو تھوڑا دھیان کرو، تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے جس طرح تم بار بار میرا نام لیتی ہو۔
ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ میں سوچتا ہوں کہ مسلم لیگ (ن) کو مجھے پر اتنا غصہ کیوں ہے؟ میں نے ان کا کیا بگاڑا ہے؟
چیئرمین پی ٹی آئی نے سوال کیا کہ نون لیگ والوں جواب دو کیا گیدڑ کبھی لیڈر بن سکتا ہے ؟ نواز شریف جھوٹ بول کر لندن بھاگا، اٹک جیل میں اتنا رویا کہ ٹشو پیپر ختم ہو گئے تھے۔
مریم نواز سے متعلق سابق وزیر اعظم کے متنازع بیان کے بعد سوشل میڈیا پر کئی سماجی اور سینئر صحافیوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔