شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کتنے برس کی ہوگئیں؟

ویب ڈیسک  اتوار 22 مئ 2022
سہانا خان بالی ووڈ میں ڈیبیو بھی کرنے جا رہی ہے۔ فوٹو : گوری خان انسٹاگرام

سہانا خان بالی ووڈ میں ڈیبیو بھی کرنے جا رہی ہے۔ فوٹو : گوری خان انسٹاگرام

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان آج اپنی 22ویں سالگرہ منا رہی ہیں، جس پر انہیں شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد بھی دی جا رہی ہیں۔

سہانا خان کی والدہ گوری خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ’’برتھ ڈے گرل‘‘ کا کیپشن لکھا، جس پر شوبز شخصیات اور صارفین کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔


View this post on Instagram

A post shared by Gauri Khan (@gaurikhan)

سہانا خان جلد ہی زویا اختر کی فلم ’’دی آرکائیو‘‘ کے ساتھ اپنا بڑا بالی ووڈ ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں، جس میں امیتابھ بچن کے پوتے اگستیا نندا اور بونی کپور کی سب سے چھوٹی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ اداکاری کی جا رہی ہے۔

فلم کا ٹیزر بھی ریلیز کیا گیا ہے جس میں سہانا، اگستیا اور خوشی کے کرداروں کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔