وزیراعظم کا قوم سے خطاب تاخیر کا شکار

وزیراعظم موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے، ذرائع


ویب ڈیسک May 27, 2022
وزیراعظم موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD/RAWALPINDI: وزیر اعظم شہباز شریف کو قوم سے رات 8 بجے خطاب کرنا تھا جو ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر تاحال شروع نہ ہوسکا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے، اور موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

اس حوالے سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا تھی کہ ‏وزیراعظم شہباز شریف آج رات قوم سے اہم خطاب کریں گے جس میں وہ ملک و قوم کو درپیش اہم امور پراتحادی حکومت کے پالیسی فیصلوں کا اعلان کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے