سینیٹ اجلاس مسجد اقصی میں اسرائیلی بربریت کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

ویب ڈیسک  پير 30 مئ 2022
سینٹ اجلاس سجد اقصی میں اسرائیلی بربریت کیخلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور

سینٹ اجلاس سجد اقصی میں اسرائیلی بربریت کیخلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور

 اسلام آباد: ایوان میں پیش کی گئی قرار داد میں اسرائیلی فوج کے حالیہ تشدد اور دہائیوں سے غزہ کی بندش کی مذمت بھی کی گئی ہے۔

 

سینیٹر مشتاق احمد کی طرف سے پیش کی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کے یہ ایوان 72سالوں سے فلسطینی قبضے کی مذمت کرتا ہے۔سینٹ اجلاس میں اسلامو فوبیا اور سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف بھی قرار داد منظور کی گئی۔

مسجد اقصیٰ میں مشتعل یہودی آباد کاروں کے مسلمانوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق حالیہ واقع میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں مسلمانوں کو ایک بار پھر اُس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ نماز ادا کر رہے تھے۔جنونی جتھے کی سربراہی متعصب انتہا پسند یہودی رہنما ایتامار بین گویر کر رہے تھے۔ صیہونی جتھے نے مسلمانوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور نمازیوں کو زدوکوب کیا جس میں درجنوں مسلمان زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔