- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
- آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی
- یونان میں پاکستانی نے ہم وطن کو معمولی جھگڑے پر قتل کردیا
- لکی مروت میں جاری آپریشن 36 گھنٹوں بعد مکمل، دو دہشت گرد ہلاک
- صدر آصف زرداری کا آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹس، اہم اجلاس طلب
- ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر خزانہ
- انڈونیشیا میں سیلاب اور لاوے میں بچوں سمیت 14 افراد بہہ گئے
- دوسرا ٹی20؛ کیا عامر پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے؟
- کشمیر ایکشن کمیٹی قیادت کا پرتشدد واقعات سے اظہارِ لاتعلقی، بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب
- کراچی میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ سے شہری جاں بحق، ویڈیو سامنے آگئی
- کراچی میں 180 سال پرانی عمارت کا زینہ زمین بوس، پھنسے رہائشیوں کو بچالیا گیا
- پاک آئرلینڈ سیریز؛ دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا! ٹیم میں 2 تبدیلیاں متوقع
- اگلے ماہ پیرس کیلیے پروازیں چلانے کیلیے تیار، ترجمان پی آئی اے
- پاکستان، چین کا سی پیک کے تحت دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہورمیں غربت کی ستائی ماں نے 2 کمسن بچوں کو قتل کر دیا
لاہور: جوہر ٹاؤن میں غربت سے تنگ آکر ماں نے اپنے 2 معصوم بچوں کو قتل کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے ای بلاک میں غربت کی ستائی ماں بسما نے اپنے 8 ماہ کے بیٹے اور 2 سال کی بیٹی کو قتل کر کے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے، بسما نے پولیس کو بتایا کہ اس نے پہلے 2 سالہ مناحل کو پانی میں ڈبو کر قتل کیا اور پھر اپنے 8 ماہ کے بچے محمد یوسف کا گلا دبا کر اسے بھی جان سے مار دیا۔ بسما کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کو 4 سال ہو گئے تھے اور اس کا شوہر کوئی کام کاج نہیں کرتا تھا، وہ نشے کا عادی تھا جس کی وجہ سے گھر میں فاقے رہتے تھے، روز روز کی لڑائی اور فاقوں سے تنگ آ کر یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔
مقتول بچوں کے باپ کا کہنا تھا کہ وہ کوئی کام نہیں کرتا تھا اور گھر کا گزارہ بڑوں کی جانب سے دی جانے والی امداد پر ہو رہا تھا لیکن وہ بھی چند دنوں سے بند تھی جس کی وجہ سے بسما دلبرداشتہ ہو گئی اور بچوں کو جان سے مار دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور مکمل تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات سامنے آ سکیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔