پارک میں انسانی کوڑا کرکٹ صاف کرنے والا کتا

سام نامی کتا چلی کے پارک میں انسانوں کے پھیلائے کوڑا کرکٹ صاف کرنے میں اپنے مالک کی مدد کرتا ہے


ویب ڈیسک June 05, 2022
چلی کے پارک میں ایک کتا سام روزانہ کوڑا کرکٹ جمع کرتا ہے اور اسےعوام نے سپرہیرو قرار دیا ہے۔ فوٹو: فائل

سام نامی کتا چلی کے پارک میں انسانوں کے پھیلائے کوڑا کرکٹ صاف کرنے میں اپنے مالک کی مدد کرتا ہے

کتا انسانوں کو بہترین دوست ثابت ہوا ہے اور اب چلی کے ایک بڑے پارک میں سام نامی کتا نہ صرف کوڑا کرکٹ صاف کرتا ہے بلکہ وہ سوشل میڈیا پر ہیرو کتا کے نام سے بھی مشہور ہے۔

سام نے اپنے مالک گونزیلو چیانگ کی مدد سے صرف اپریل میں ہی دوسو سے زائد ماسک، اور درجنوں بوتلیں اور کین جمع کئے۔ یہ کتا دوڑ کر دشوار گزار جگہوں سے بھی کوڑا منہ میں پکڑ کر لے آتا ہے اور اپنے مالک کے حوالے کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گونزیلوں کے ساتھ چلتے ہوئے رک کر اس کی توجہ کوڑا کرکٹ کی جانب متوجہ کرتا ہے۔



یہ پارک ملک کے دارالحکومت سان تیاگو میں واقع ہے۔

یہاں تک کہ گونزیلو سام کے ساتھ روز یہاں آتے ہیں اور یہاں کا کوڑا کرکٹ جمع کرتے ہیں۔ یہ ایک وسیع وعریض عوامی پارک ہے جہاں سیم کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد یہاں آتی ہے لیکن سام اس کا مالک بھی کچرا صاف کرنے میں انتظامیہ کی مدد کرتے ہیں۔ صرف اپریل میں ہی وہ کھانے کی پیکنگ کے کچرے سمیت قریباً پلاسٹک کی 600 بوتلیں جمع کرچکے ہیں۔

سام کو دیکھتے ہوئے اسے پارک کی انتظامیہ نے عوامی صفائی مہم کا نمائیندہ قرار دیا ہے اور اس کی تصاویر آویزاں کی ہیں دوسری جانب چلی میں اس پر ایک کارٹون سیریز بھی بنائی گئی ہے جس میں سام کو سپرہیرو قرار دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں