شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے


ویب ڈیسک June 05, 2022
آئی ایس پی آر

LONDON: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ آپریشن کے دوران فورسز پر حملوں میں ملوث سات دہشت گردوں کو مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشنز کیے، کارروائی جانی خیل، ضلع بنوں اور ضلع شمالی وزیرستان کے حسن خیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں سات دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جانی خیل میں 5 دہشت گرد اور شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد فورسز کے ہاتھوں واصل جہنم ہوئے، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

ترجما پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں