بحرین جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔


ویب ڈیسک June 06, 2022
بلال نامی مسافر اسلام آباد ائرپورٹ سے گلف ائرلائن کی پرواز سے سفر کرنے والا تھا (فوٹو فائل)

MADRID: وفاقی دارالحکومت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گلف ائرلائن کی پرواز سے بحرین جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلال نامی مسافر اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے گلف ائرلائن کی پرواز نمبر جی ایف 771 کے ذریعے سفر کرنے والا تھا کہ تلاشی کے دوران اس کے پیٹ سے 33 اور شیمپو کی بوتل میں چھپائے گئے 66 ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق کیپسولوں سے مجموعی طور پر 788 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

دریں اثنا اینٹی نارکوٹکس فورس کی 4 مختلف کارروائیوں میں 5 کلو منشیات اور 7 کلو سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ برآمد ہونے والی نشہ آور گولیوں کا مجموعی وزن 7.39 کلوگرام بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے رہائشی ولید خان نامی ملزم کے قبضے سے 14400 الپرازولم اور 24640 کلو نزیپام گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ اُدھر طورخم بارڈر پر قائم اے این ایف چیک پوسٹ پر دوران تلاشی لنڈی کوتل کے رہائشی زیب داد نامی ملزم سے 14400 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

دوسری جانب اٹک خورد اے پر چیک پوسٹ پر تلاشی کی کارروائی میں کرم ایجنسی کے رہائشی محمد اقبال نامی ملزم کے قبضے سے 5 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق چاروں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں