اسرائیل نے شامی دارالحکومت پر میزائل برسا دیےبیشتر فضا میں تباہ

مقبوضہ گولان کی پہاڑی اور دارالحکومت کے جنوبی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا


ویب ڈیسک June 07, 2022
کارروائی میں کسی بڑے نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔ (فوٹو فائل)

اسرائیل نے شام کے دارالحکومت پر مزائلوں کی بارش کردی ، تاہم دمشق میں فضائی دفاعی نظام نے زیادہ تر میزائل فضا ہی میں تباہ کردیے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق کارروائی میں کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ شامی فوجی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ گولان کی پہاڑی اور دارالحکومت کے جنوبی علاقوں کو نشانہ بنایا، تاہم زیادہ تر میزائل فضا ہی میں ناکارہ بنا دیے گئے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں شام کے وقت شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی زمین سے زمین تک نشانہ بنانے والے اسرائیلی میزائلوں کے حملوں میں دارالحکومت دمشق کے قریب 3 شامی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ اس کارروائی میں مبینہ طور پر اسلحے کے ذخیرے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں