عید الاضحیٰ کی تیاریاںجانوروں کے دو سو ٹرک کراچی پہنچ گئے

کراچی سپر ہائی وے پر لگنے والی منڈی میں اب تک چار ہزار جانور لائے جاچکے ہیں


ویب ڈیسک June 07, 2022
شہریوں کی بڑی تعداد جانور دیکھنے کے لئے منڈی کا رخ کر رہی ہے,فوٹو:فائل

سپر ہائی وے پرقائم ایشیا کی سب سےبڑی مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،ملک بھر سےقربانی کے جانوروں سے لدے دو سو ٹریلرمویشی منڈی پہنچ چکے ہیں جبکہ بکروں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپر ہائی وے پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں پاکستان بھر سے سنت ابراہیمی کا فریضہ انجام دینے کے لئے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،ایڈمنسٹریٹر مظفر حسن کا کہنا ہے کہ ملک بھر سےآئے گائے ،بیل بکرے و دیگر جانور پہلے منڈی کے مارشلنگ ایریا میں پہنچتے ہیں جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم تمام جانوروں کے معائنہ کے بعد سرٹیفکیٹ کا اجرا کرتی ہے جس کے بعد ہی جانور منڈی میں داخل ہوتا ہے۔

کراچی سپر ہائی وے پر لگنے والی منڈی میں اب تک چار ہزار جانور لائے جاچکے ہیں،منڈی میں بجلی کا انتظام مکمل ہو چکا ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد جانور دیکھنے کے لئے منڈی کا رخ کر رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں