تاجروں نےشام کو دکانیں بند کرنے کی حکومتی تجویز مسترد کردی

حکومت اپنی بجلی پر ہمیں کاروبار کرنے دے اور تنگ نہ کرے، انجمن تاجران


ویب ڈیسک June 07, 2022
تاجر شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک سب سے مہنگی بجلی خریدتا ہے ،انجمن تاجران،فوٹو فائل

ISLAMABAD: تاجروں نے حکومت کی شام سات بجے دکانیں بند کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے، دکانداروں کا کہنا کےحکومت اگر بجلی مہیا نہیں کر سکتی تو ہمیں اپنی بجلی پر کاروبار کرنے دے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی طرف سے توانائی کی بچت کیلئے اعلان کردہ اقدامات پر ردعمل دیتے ہوئے صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر کسی صورت اپنا کاروبار شام 7 بجے بند نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت تاجر برادری کے لئے آسانیاں پیدا کرے نہ کہ مشکلات کھڑی کرے، ہر اس سیکٹر کی بجلی بند کی جائے جو مفت میں استعمال ہورہی ہے حکمران اپنے اے سی بند کریں گے تو غریب کا پنکھا چلے گا۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے مزید کہا کہ تاجر شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک سب سے مہنگی بجلی خریدتا ہے حکومت اگر تاجر برادری کو بجلی مہیا نہیں کر سکتی تو جرنیٹیر چلا کر کاروبار کرنے دے، شدید گرمی کے باعث خریدار شام سے پہلے گھر سے خریداری کے لئے نہیں نکلتا لہٰذا صبح دکانیں کھولنے کی تجویز بھی نا قابل عمل ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں