پیزا ڈیلیوری میں تاخیر پر برطانوی شہری نے پولیس کو فون کردیا
پولیس نے شہری کے فون پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف ہنگامی صورتحال میں رابطہ کریں
برطانوی شہری نے پیزا تاخیر سے پہنچنے پر پولیس تھانے میں شکایت درج کرا دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیزا ڈیلیوری میں تاخیر پر پولیس اسٹیشن فون کرنے کا دلچسپ واقعہ برطانیہ کے علاقے ایسیکس میں پیش آیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیزا ڈیلیوری میں تاخیر ہوئی تو شہری نے پولیس اسٹیشن فون کیا کہ وہ تیس منٹ سے پیزا کا انتظار کررہا ہے اور اب تک پیزا نہیں پہنچا۔
برطانوی شہری کے فون پر پولیس عملہ برہم ہوگیا اور کہا کہ یہ ہیلپ لائن غیر سنجیدہ لوگوں کے لیے ہرگز نہیں ہے، اس پر فون کرنا آپ کے پاس آخری آپشن ہونا چاہیے، کسی ہنگامی صورت حال میں ہی اس نمبر پر رابطہ کریں۔
واضح رہے کہ بہت سی پیزا ریسٹورنٹس کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ 30 منٹ میں پیزا کی ڈیلیوری ہوجائے گی لیکن وقت 30 منٹ سے زیادہ لگے تو صارف کو پیزا فری دیا جاتا ہے۔