بھارتی فوجی افسرکے بیٹےنےموبائل پرگیمزکھیلنے سےمنع کرنےپرماں کوقتل کردیا

نوجوان ماں کو قتل کرنے کے بعد تین روز تک لاش کے پاس بیٹھا رہا


ویب ڈیسک June 08, 2022
ماں کوقتل کرنے کے بعد نوجوان نے بہن کوکمرے میں بندکردیا تھا،پولیس حکام:فوٹو:فائل

کراچی: موبائل پرگیمز کھیلنے سے منع کرنے پرنوجوان نے ماں کوقتل کردیا اورتین روز تک لاش کے پاس بیٹھا رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنو میں 16 سولہ نوجوان نے موبائل پرگیمز کھیلنے سے روکنے پرماں کوقتل کردیا اورتین دن تک ماں کی لاش کے پاس بیٹھا رہا۔

بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش سے بدبو اٹھنے پرنوجوان نے پولیس کومطلع کیا اورجھوٹی کہانی سنائی تاہم ڈھائی گھنٹے کی تفتیش کے بعد نوجوان نے جرم قبول کرلیا۔ نوجوان نے ماں کوقتل کرنے کے بعد اپنی 10 سالہ بہن کو کمرے میں بندکردیا تھا۔ لڑکے کا باپ بھارتی فوج کا افسر ہے جوکولکتہ میں تعینات ہے۔پولیس نے لڑکے کو گرفتارکرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں