صدر کو وزیراعظم کی سفارش پر گورنر کی تعیناتی کرنی ہوتی ہے اسلام آباد ہائیکورٹ

اسپیکر کی قائم مقام گورنر تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی درخواست غلط فہمی پر مبنی ہے، چیف جسٹس


ویب ڈیسک June 08, 2022
گورنر گلتستان کا عہدہ 19 اپریل 2022 سے خالی ہے (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: چیف جسٹس اطہر من اللہ نے گورنر بلتستان کی عدم تعیناتی سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ صدر کو وزیر اعظم کی سفارش پر گورنر کی تعیناتی کرنی ہوتی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے گورنر بلتستان کی عدم تعیناتی سے متعلق درخواست پر فیصلہ دیا ہے کہ صدر مملکت کو وزیراعظم کی سفارش پر آرڈر 2018 کے آرٹیکل 33 کے مطابق گورنر کا عہدہ خالی ہونے کے بعد وزیراعظم کی سفارش پر تعیناتی کرنی ہوتی ہے۔

عدالت نے کہا کہ توقع ہے کہ صدر مملکت وزیراعظم کی سفارش پر آرڈر 2018 کے تحت گورنر تعینات کریں گے۔ اسپیکر کی قائم مقام گورنر تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی درخواست غلط فہمی پر مبنی ہے۔ گورنر گلتستان کا عہدہ 19 اپریل 2022 سے خالی ہے۔

چیف جسٹس نے تین صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ گورنر کی تعیناتی سے متعلق مجوزہ طریقہ کی ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں