مارگلہ ہلز آتشزدگی کیس ٹک ٹاکر ڈولی کی ضمانت منظور کرلی گئی

ٹک ٹاکر ڈولی کیخلاف اسلام آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے


ویب ڈیسک June 08, 2022
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ٹک ٹاکر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی( اسکرین شاٹ)

جنگل میں آگ لگا کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے کیس میں ٹک ٹاکر نوشین عرف ڈولی کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ٹک ٹاکر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ کوئی شواہد موجود ہیں کہ آگ ڈولی نے لگائی؟ آگ لگانے سے درختوں کا کتنی مالیت کا نقصان ہوا؟

عدالت کے استفسار پر پولیس نے کہا کہ تخمینہ لگانا ہے کہ کتنا نقصان ہوا جبکہ اب تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے معلوم ہو سکے کہ آگ ڈولی نے لگائی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کرتے ہوئے نوشین عرف ڈولی کی ضمانت منظور کر لی۔

واضح رہے ٹک ٹاکر ڈولی کیخلاف اسلام آباد تھانے میں مقدمہ درج ہےاس سے قبل 30 مئی کو عدالت نے ڈولی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں