رات 10 بجے کے بعد شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی کا فیصلہ

تقریب میں محض ون ڈش کی اجازت ہوگی


ویب ڈیسک June 08, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)رات 10 بجے کے بعد شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی کا فیصلہ

DUBAI: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رات 10 بجے کے بعد شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں آج سے رات 10 بجے کے بعد شادی ہالز کی تقریبات پر پابندی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ تقریب میں محض ون ڈش کی اجازت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے تمام ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز وقت کی پابندی نہ کرنے والے ہالز مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کو پابندی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں