سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کو مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دیدی

سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔


ویب ڈیسک June 08, 2022
تمام شواہد کی روشنی میں اغواء کا مقدمہ نہیں بنتا، سندھ ہائی کورٹ

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں دعا زہرہ کے اغوا سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے دعا زہرا کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی اور لڑکی کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: دعا زہرا کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے،میڈیکل رپورٹ

عدالت نے دعا زہرا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے شوہر ظہیر احمد کے خلاف مقدمے میں پیش رفت کے بعد چالان جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔

عدالت نے کہا کہ دعا کے بیان حلفی کی روشنی میں عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ تمام شواہد کی روشنی میں اغواء کا مقدمہ نہیں بنتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں