ایک ہفتہ قبل سمندر میں گرا آئی فون ٹھیک حالت میں خاتون کو واپس مل گیا

کوڈی لو ہارن آئی لینڈ کا دورہ کر رہے تھے جب انہیں پانی میں آئی فون پڑا ملا


ویب ڈیسک June 08, 2022
[فائل-فوٹو]

ISLAMABAD: امریکی ریاست مسیسیپی کے ایک جزیرے پر سیاحت کیلئے آئے کوڈی لوکو پانی میں پڑا آئی فون ملا جو ایک ہفتے سے زیرِ آب تھا اور حیرت انگیز طور پر کام کررہا تھا۔

تحقیقات پر پتہ چلا کہ یہ فون فلوریڈا کے شہر گلف پورٹ کی رہائشی ایرن اسکیگس نامی خاتون کا ہے۔ رابطے پر خاتون نے بتایا کہ ہارن آئی لینڈ کے میموریل ڈے کے سفر کے دوران ان کا فون پانی میں گم ہو گیا تھا۔

کوڈی لو نے ایک فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ وہ اتوار کو ہارن آئی لینڈ کا دورہ کر رہے تھے جب انہیں پانی میں ایک آئی فون ملا۔ انہوں نے فون کو پلگ-اِن کیا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ یہ اب بھی کام کر رہا ہے۔

لو نے فون کی لاک اسکرین کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اسکیگس اور ان کے شوہر کی فوٹو تھی اور یوں خاتون کو اپنا کھویا ہوا آئی فون پانی میں ایک ہفتہ رہنے کے باوجود ٹھیک حالت میں مل گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں