عالمی بینک کی شعبہ صحت کیلیے 25 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری

منظور کردہ فنڈز کی یہ رقم پاکستان میں بنیادی ہیلتھ کیئر اور انسانی وسائل مضبوط بنانے پر خرچ ہوں گے، اعلامیہ


ویب ڈیسک June 08, 2022
—فائل فوٹو

ISLAMABAD: عالمی بینک نے صحت کے شعبہ کیلئے پاکستان کو 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے عالمی بینک کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے منظور کردہ فنڈز کی یہ رقم پاکستان میں بنیادی ہیلتھ کیئر اور انسانی وسائل مضبوط بنانے پر خرچ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق فنڈز کے ذریعے صحت کی سہولیات تک بہتر رسائی کیلئے اصلاحات کی جائیں گی اس سے صوبائی ہیلتھ سسٹم مضبوط بنانے میں مدددی جائیگی جبکہ ہیلتھ کیئر کوریج، اسٹاف اور ادویات کی سپلائی بہتر بنائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔