تین کاروباری اداروں کے دفاتر پرمسابقتی کمیشن کے چھاپے

عامر نوید چوہدری / ارشاد انصاری  جمعرات 9 جون 2022
ریکارڈ قبضے میں لے لیا، ڈسکوز کی جانب سے دیے گئے ٹینڈرز کی بولی میں ملی بھگت۔ فوٹو: فائل

ریکارڈ قبضے میں لے لیا، ڈسکوز کی جانب سے دیے گئے ٹینڈرز کی بولی میں ملی بھگت۔ فوٹو: فائل

لاہور / اسلام آباد: مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے تین کاروباری اداروں کے دفاتر پر چھاپے مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے ڈسکوزکی جانب سے بجلی کی ڈسٹری بیوشن میں استعمال ہونے والے اسٹیل اسٹرکچرز کے پروکیورمنٹ ٹینڈرز میں ملی بھگت اور بولی میں دھاندلی کرنے والے کارٹیل کو سہولت فراہم کرنے کے شبے میں تین کاروباری اداروں کے دفاتر پر چھاپے مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

2015-2020 ء کے اعدادوشمار کے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے متعلقہ انڈرٹیکنگ مبینہ طور پر ڈسکوز کی جانب سے سٹیل سٹرکچرز کے سلسلے میں دیئے گئے ٹینڈرز کے بولی کے عمل میں کمپیٹیشن مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہیں جو کمپیٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔

کئی مواقع پرمتعلقہ انڈرٹیکنگ کی جانب سے دیے گئے ریٹ اور مقدار دیگر پارٹیز کی جانب سے دیئے گئے ریٹ اور مقدار سے مطابقت رکھتے تھے۔کچھ مواقع پر باقی بولی دہندگان نے بولی کی دستاویزات لیں لیکن بولی میں حصہ نہ لیا تاکہ متعلقہ انڈرٹیکنگ کامیاب ہوسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔