خضدار میں گاڑی پر فائرنگ سے  نائب رسالدار جاں بحق

واقعہ ٹاؤن ایریا میں پیش آیا، پولیس نے تحقیقات شروع کردی


ویب ڈیسک December 11, 2024

کوئٹہ:

خضدار کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ سے نائب رسالدار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خضدار کے علاقے ٹاؤن ایریا میں پیش آیا، جس میں مسلح افراد نے ایک گاڑی پر گولیاں برسا دیں۔

فائرنگ کی زد میں آکر نائب رسالدار عبدالحفیظ جاں بحق ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے علاقے کی ناکا بندی کردی۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کرتے ہوئے  واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں