عراق امریکی سفارتخانے کے قریب ڈرون حملے میں 3افراد زخمی

ڈرون حملے سے قریب واقع ریستوران اور کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچاِ


ویب ڈیسک June 09, 2022
حملہ صوبہ کردستان کے دارالحکومت اربیل کی اہم شاہراہ پر ہوا (فوٹو انٹرنیٹ)

ISLAMABAD: عراق میں صوبہ کردستان کے دارالحکومت اربیل کی اہم شاہراہ پر امریکی قونصل خانے کی نئی زیر تعمیر عمارت سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ڈرون حملے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جب کہ کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

عراقی صوبے کردستان میں انسداد دہشت گردی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں تین افراد کے زخمی ہونے کے علاوہ کئی گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ ڈرون اربیل کے پیرمام روڈ پر بدھ کی رات 9 بج کر 35 منٹ پر پھٹا، جس سے ایک قریبی ریستوران کو بھی نقصان پہنچا۔

عراقی صدر برہم صالح نے ڈرون حملے کے بعد ٹوئٹر پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی اور اسے ایک مجرمانہ فعل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی اداروں کی معاونت کریں۔



مقامی سیکورٹی ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈرون حملے کا نشانہ امریکی قونصلیٹ بھی ہو سکتا ہے، تاہم اس سلسلے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ کسی گروہ کی جانب سے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں