لوگوں کو اب پتا چلے گا کہ اصل مہنگائی کیا ہے عمران خان

ہمارے دور میں بھی مہنگائی تھی لیکن ہم نے آئی ایم ایف کا دباؤ برداشت کیا، چیئرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک June 09, 2022
—فائل فوٹو

PARIS: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے معاشی اصلاحات سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو اب پتا چلے گا کہ اصل مہنگائی کیا ہے، ہمارے دور میں بھی مہنگائی تھی لیکن ہم نے آئی ایم ایف کا دباؤ برداشت کیا۔

انہوں نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو مخاطب کرکے کہا کہ ہمیں کہتے تھے کہ مہنگائی ہے ان کی مہنگائی ہم سے 3 گنا بڑھ جائے گی، ہمارے دور میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1200 کا تھا اب یہ 1500 روپے کا ہے۔

سابق وزیرا عظم نے کہا کہ ڈالر آج 202 روپے کا ہوگیا اس کے اثرات ابھی مزید سامنے آئیں گے جبکہ اسٹاک مارکیٹ بھی نیچے جارہی ہے، مجھے خوف ہے کہ عام گھرانہ کیسے اپنا بجٹ پورا کرے گا۔

'جب سے یہ حکومت آئی ہے باہر سے قرضے لینا مشکل ہوگیا ہے'

عمران خان نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے باہر سے قرضے لینا مشکل ہوگیا ہے اور موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ منفی کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرف دور کے بعد ہمارے دور میں ملک تیزی سے ترقی کررہا تھا، آج جو حکومت میں ہیں انہوں نے 30 برس میں بڑے ڈیم نہیں بنائے، پانی کے ذخائر کی سخت ضرورت ہے اور آج کسانوں کو فصلوں کے لیے پانی نہیں مل رہا، ہمارے ڈیمز کے منصوبے خطرے میں پڑگئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ زرعی شعبےمیں 4.4 فیصد اضافہ ہوا، ہمارے دورمیں کسانوں کے پاس زیادہ پیسے گئے، ہم نے6100 ہزارارب ٹیکس اکٹھاکیا اور اب صورتحال یہ ہے کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ بڑھی ہے۔

 

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں