روڈچیکنگ مہم کے دوران 6کروڑسے زائد ٹیکس وصول

مہم کے دوران صوبے بھر میں55430 گاڑیاں چیک کی گئیں،وزیرایکسائز


Staff Reporter June 10, 2022
ٹیکس نادہندہ گان محکمے کی ویب سائٹ سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔ فوٹو : فائل

GUWAHATI/ INDIA: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات سندھ کی جانب سے ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کی روڈ چیکنگ مہم کے دوران صوبے بھر میں اب تک 55430 گاڑیاں چیک کی گئیں۔

کراچی میں 14790، حیدرآباد میں 18032 اور سکھر میں 5567 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ لاڑکانہ میں 7459، میرپور خاص میں 6002 اور شہید بینظیر آباد میں 3580 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

اب تک مختلف وجوہات کی پر 3198 گاڑیوں کو قبضے میں لیا گیا جبکہ روڈ چیکنگ مہم کے دوران 4923 گاڑیوں کے کاغذات بھی ضبط کیے گئے۔

22ویں دن تک مجموعی طور پر 6 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا، صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ روڈ چیکنگ مہم 16 جون تک جاری رہے گی، ویب سائٹ www.excise.gos.pk پر اپنے ٹیکسز کی معلومات لے سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں