پختونخوا اسمبلی بھارت کے ساتھ تجارت پر مکمل پابندی کی قرارداد منظور

سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرانے اور بھارتی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ


ویب ڈیسک June 10, 2022
نبی آخر الزماں ﷺ کی عزت و ناموس ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے، قرارداد (فوٹو فائل)

خیبر پختونخوا اسمبلی نے نبی پاک ﷺکی شان میں گستاخانہ بیانات دیے جانے پر مذمتی قرارداد منظور کرتے ہوئے بھارت سے ہر قسم کی تجارت پر مکمل پابندی کی قرارداد منظور کرلی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نبی آخر الزماں ﷺ کی عزت و ناموس ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے، لہذا نبی محترم ﷺ کی شان اقدس میں کسی قسم کی گستاخی قبول کرنے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

صوبائی اسمبلی میں منظور ہونے والی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات قابل مذمت ہیں، جس پر بھارتی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے، ساتھ ہی بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات مکمل طور پر منقطع کردیے جائیں۔

قرارداد میں بھارتی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں صوبائی اسمبلی میں قادیانیت کی تبلیغ کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ جماعت اسلامی کی حمیرا خاتون کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پشاور کے مختلف علاقوں میں قادیانی اپنے عقائد کا پرچار کررہے ہیں۔حکومت قادیانیوں کی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں