قومی اسمبلیسینیٹ سیکریٹریٹ کے پٹرول اخراجات 40 فیصدکم کرنے کا فیصلہ

پٹرول میں 40 فیصد کٹوتی کا اطلاق اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ پربھی ہوگا


ویب ڈیسک June 10, 2022
مشکل حالات میں کفایت شعاری ناگزیر ہے،اسپیکرقومی اسمبلی:فوٹو:فائل

قومی اسمبلی اورسینیٹ سیکریٹریٹ کے پٹرول اخراجات 40 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی اورسینیٹ سیکریٹریٹ کے پٹرول اخراجات میں 40 فیصد تک کمی کی جائے گی۔ پٹرول کی مد میں 40 فیصد کٹوتی کا اطلاق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور دیگر اعلی عہدیداران پر ہو گا۔پٹرول میں کٹوتی کا اطلاق دونوں ایوانوں کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور تمام افسران پر لاگو ہو گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چئیر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی جس میں پٹرول اخراجات میں 40 فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ملاقات میں بجٹ اور پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے جاری اجلاسوں اور قانون سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ملک معاشی مشکلات سے دوچار ہے۔ سیاسی قیادت کا مل کراس بحران سے نکلنے کے لیے لائحہ عمل بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔عوام کے نمائندے ہیں ان کی تکلیف کو محسوس کرتے ہیں اورعوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مشکل حالات میں کفایت شعاری کو اپنانا ناگزیر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں