برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں کا 17 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا


ویب ڈیسک June 10, 2022
برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بھی بڑھ گئی، فوٹو: فائل

کراچی: برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتیں 17 سال کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے مختلف علاقوں میں پیٹرول 506 روپے فی لٹر سے بھی زیادہ میں مل رہا ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 515 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

برطانیہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے 17 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ایک فیملی کار کا پیٹرول ٹینک فل کرانے میں 100 پاؤنڈ لگ رہے ہیں۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی لہر روس اور یوکرین جنگ کی وجہ سے ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں