طلبہ کیلیے وظائف نوجوانوں کیلیے روزگار کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان

یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کے تحت نوجوانوں کو روز گارکے مواقع تک رسائی دی جائے گی, مفتاح اسماعیل


ویب ڈیسک June 10, 2022
میرٹ پر مفت لیپ ٹاپ بھی دیے جائیں گے، وزیر خزانہ (فوٹو فائل)

JEDDAH: حکومت نے آئندہ مالی سال میں مستحق طلبہ کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام کا دائرہ ایک کروڑ بچوں تک بڑھانے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 9 ارب روپے سے 10 ہزار طلبہ کو بے نظیر انڈر گریجویٹ اسکالرشپس دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی ے لیے 104 ارب روپے مختص کررہے ہیں۔

نوجوانوں اور روگار سے متعلق آئندہ مالی سال میں حکومتی پالیسی سے متعلق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کے تحت 20 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو روز گارکے مواقع تک رسائی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ گرین یوتھ موومنٹ شروع کریں گے، جس کے تحت ہر کسی کو قسطوں پر لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔ وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ میرٹ پر مفت لیپ ٹاپ بھی دیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں