عامر لیاقت حسین کو سپرد خاک کردیا گیا

عامر لیاقت حسین کی نمازہ جنازہ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے پڑھائی


ویب ڈیسک June 10, 2022
مرحوم نے اپنی زندگی میں ہی مزار سے ملحقہ قبرستان میں قبر کی جگہ کا انتخاب کرلیا تھا،فوٹو:فائل

معروف ٹی وی اینکر اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کو صوفی برزرگ عبداللہ شاہ غازی کے مزارسے ملحقہ قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا، عامر لیاقت کی نمازہ جنازہ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے پڑھائی۔

مرحوم کی نمازہ جنازہ جامع مسجد غازی کلفٹن میں ادا کی گئی جہاں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، فاروق ستار سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

عامر لیاقت نے اپنی زندگی میں ہی صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار سے ملحقہ قبرستان میں اپنی قبر کیلئے جگہ کا انتخاب کرلیا تھا، قبرستان میں موجود کمپاؤنڈ میں عامر لیاقت کے والدین ان کے سسر اور معروف نعت خواں خورشید احمد کی قبریں موجود ہیں ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں