اسلام آباد کے قریب کارروائی بھاری مقدار میں منشیات برآمد

منشیات گاڑی کے فرش میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی


ویب ڈیسک June 11, 2022
اے این ایف نے موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کی (فوٹو فائل)

اینٹی نارکوٹکس فورس کی موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب بڑی کارروائی میں 100 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی۔

منشیات گاڑی کے فرش میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق مشکوک کار میں سوار 3 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا، جن میں اوکاڑہ کے رہائشی محمد اسحاق، فضا نیاز، ماریہ اور زیرش فاطمہ شامل ہیں۔

چاروں ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں