چھکے پر گیند تماشائی کی بیئر میں جاگری مچل کی شائق سے ملاقات

تماشائی کے پاس پینے کو بیئر نہ بچی اور انگلش بولر گیند کو سوئنگ کرنے سے قاصر ہوگئے


Sports Desk June 12, 2022
تماشائی کے پاس پینے کو بیئر نہ بچی اور انگلش بولر گیند کو سوئنگ کرنے سے قاصر ہوگئے۔ فوٹو: ٹوئٹر

میچ کے دوران ڈیرل مچل کے چھکے پر گیند تماشائی کی بیئر میں جاگری۔

انگلینڈ سے دوسرے ٹیسٹ کے دوران ڈیرل مچل کے چھکے پر گیند تماشائی کی بیئر میں جاگری، نیوزی لینڈ کی اننگز کے 56 ویں اوور میں یہ واقعہ پیش آیا، مچل نے دو قدم آگے بڑھتے ہوئے جیک لیچ کی گیند کو چھکے کیلیے میدان سے باہر اچھالا جو سیدھی اسٹینڈزمیں موجود ایک خاتون تماشائی کے بیئر کے گلاس میں جاگری، ان کے اس چھکے اور بیئر میں گیند لینڈ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

بیئر کے گلاس میں ڈبکی کا نقصان تماشائی اور انگلینڈ دونوں کو ہوا، تماشائی کے پاس پینے کو بیئر نہ بچی اور انگلش بولر گیند کو سوئنگ کرنے سے قاصر ہوگئے،بعد میں مچل نے شائق سے ملاقات کی اور انھیں بیئر بھی پیش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں