معروف ریسلر جان سینا کی ڈاؤن سینڈروم میں مبتلا یوکرینی مداح سے ملاقات

یوکرین سے اب تک 50 لاکھ سے زائد لوگ گھر جان بچاکر پڑوسی ممالک کی جانب ہجرت کرچکے ہیں۔


ویب ڈیسک June 12, 2022
جان سینا کی ڈاؤن سینڈروم کا شکار مداح سے ملاقات

کراچی: معروف امریکی ریسلر جان سینا روسی حملے کے باعث یوکرین سے ہجرت کرنے والے ڈاؤن سینڈروم میں مبتلا مداح سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے۔

یوکرین پر روسی حملے کو تین ماہ سے زائد ہوچکے ہیں، اس دوران کروڑوں یوکرینی شہری بے گھر جب کہ لاکھوں دوسرے ممالک میں ہجرت پر مجبور ہوئے۔

ہجرت کرنے والے یوکرینی شہریوں ایک ڈاؤن سینڈروم کا شکار 19 سالہ نوجوان مشا بھی ہے جو اپنا گھر تباہ ہونے کے باعث اپنی ماں کے ہمراہ یوکرین سے جان بچاکر پڑوسی ملک میں پناہ لینے پر مجبور ہے۔

ڈاؤن سینڈروم کا شکار نوجوان معروف امریکی ریسلر جان سینا کا مداح ہے، جب مشا کی کہانی سوشل میڈیا کی زینت بنی تو جان سینا اپنے مداح سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے۔

جان سینا اور ڈاؤن سینڈروم میں مبتلا نوجوان کی ملاقات کی ویڈیو ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جسے اب تک ہزاروں مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

ملاقات کے دوران معروف ریسلر نے مشا کے ساتھ کھانا کھایا اور اسے اپنی ٹی شرٹ اور بلیٹ بطور تحفہ پیش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں