چین سے امداد پاک فوج کی وجہ سے ملی شیخ رشید

حکومت کو ایک ڈالر دینے کو بھی کوئی تیار نہیں، سابق وزیر داخلہ


ویب ڈیسک June 13, 2022
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کے کیس میں شیخ رشید عدالت پیش ہوئے۔ فائل فوٹو

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت چین سے امداد ملنے کا شور ڈال رہی ہے لیکن چین سے امداد پاک فوج کی وجہ سے ملی ورنہ حکومت کو ایک ڈالر دینے کو بھی کوئی تیار نہیں۔

اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ن اور ش کے حالات جلد سامنے آئیں گے، لاہور اور فیصل آباد میں ضمنی انتخابات میں فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ حکومت دھڑم کرکے گر جائے گی کیونکہ حکومت سے اکثریت جان چھڑانا چاہتی ہے، حکومت کو بیساکھیوں کا سہارا ہے جو جلد گرنے والی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کے کیس میں شیخ رشید اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت پہنچے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں