اردو یونیورسٹی کراچی میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم طالبعلم زخمی

پولیس نے جھگڑے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا


ویب ڈیسک June 13, 2022
فوٹو فائل

وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں طالبعلم زخمی ہوگیا، پولیس نے جھگڑے میں مبینہ طور پر ملوث عناصر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی عید گاہ تھانے کی حدود میں واقعے وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس میں دو طلبہ تنظیموں کے کارکنوں میں معمولی بات پر خوفناک جھگڑا ہوا جس کے باعث ایک طالب علم زخمی ہوا جب کہ جامعہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اردو یونیورسٹی پہنچی اور صورتحال پر قابو پانے کے بعد جھگڑے میں مبینہ طور پر ملوث پانچ طالب علموں کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا۔

ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار نے بتایا کہ طلبہ تنظیموں کے درمیان معمولی سی بات پرتلخ کلامی ہوئی تھی اورجھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔

طالبہ تنظیموں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی ہوا ہے جس کی عمر 25 برس بتائی جارہی ہے، زخمی طالب علم کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے تصادم میں مبینہ طور پرملوث 5 طلبہ کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا ہے جن سے پوگچھ کا سلسلہ جاری ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس موقع پر موجود ہے اور دونوں تنظیموں کے درمیان معاملے کو حل کرنے کے لیے مزاکرات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں