- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
سیٹھ عابد کی بیٹی کے قتل میں ملازمین کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف
لاہور: سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کے قتل میں گھریلو ملازمین کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
لاہورکے علاقے مسلم ٹاؤن میں معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کے قتل میں ان کے لے پالک بیٹے فہد کے ساتھ گھریلو ملازمین کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق ملازمہ عطیہ نے قتل کے بعدخون آلود بیڈ کی چادریں تبدیل کیں۔ عابد اورشاہد نے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ چھپایا جبکہ ایک اورملازم روح الاامین ملزم فہد کے ساتھ مقتولہ کو اسپتال لے کرگیا۔
مزید پڑھیں : سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کا قاتل ان کا لے پالک بیٹا نکلا
پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد مٹانے پرتمام ملازمین کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ ملازمہ عطیہ نے پولیس کوبیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزم فہد کوٹ لکھپت میں ایک درزی کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا ۔دونوں کی دوستی فیس بک پرہوئی تھی۔ مالکن نے ملزم فہد کو شادی سے منع کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے شادی سے روکنے پر سیٹھ عابد کی بیٹی کو قتل کیا اوراسے خودکشی کا رنگ دے دیا۔
مقتولہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق موت کا سبب بننے والی گولی انتہائی قریب سے چلائی گئی۔ دائیں جانب سے ڈیڑھ انچ سے گولی لگی۔ جسم پرگولی کی جگہ کالا نشان موجود ہے جبکہ پورسٹمارٹم کے دوران جسم میں موجود سکہ بھی نکال لیا گیا۔حتمی رپورٹ کے لئے پولیس کو فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔
سیٹھ عابد کی بیٹی کے قتل کا واقعہ جمعے اورہفتے کی درمیانی شب کو پیش آیا تھا۔ پولیس نے قتل کے شبے میں مقتولہ کے ایک منہ بولے بیٹے فہد کو گرفتارکیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔