پاکستان کو سری لنکا کے خلاف سیریز میں کامیابی سمیٹنی چاہیے عاقب جاوید

آسٹریلیا کو سری لنکا میں ہمیشہ مشکلات درپیش رہی ہیں، سابق فاسٹ بولر


ویب ڈیسک June 25, 2022
(فوٹو:ٹوئٹر) آسٹریلیا کو سری لنکا میں ہمیشہ مشکلات درپیش رہی ہیں، سابق فاسٹ بولر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی نسبت پاکستانی ٹیم سری لنکا میں کامیابی سمیٹ سکتی ہے۔

لاہورقلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندر اور سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں پاکستانی ٹیم کو مشکل نہیں ہوگی،وہاں کی پچز اور کنڈیشنز قومی کھلاڑیوں کو فائدہ دیتی ہیں، آسٹریلوی ٹیم کو ہمیشہ سری لنکا میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی بیٹرز اسپنرز کو اچھا کھیلنے کی اہلیت رکھتےہیں، میرے نزیک تو یہ سیریز پاکستان کو جیتنی چاہیے۔ یہ درست ہےکہ ہمیں مڈل آرڈر بیٹنگ کے ساتھ اسپن بولنگ اور آل راونڈرز کے شعبے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے دعویٰ کیا کہ ہمیں ایک سو چاللیس کی اسپیڈ والے بیس بولرز مل گئے ہیں جس سے قومی ٹیم کو مسئلہ نہیں ہوگا البتہ کوالٹی اسپنرز کی تعداد کم ہے، ہماری ٹیم میں جو خامیاں ہیں، ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں