لاہور سے پولیس انسپکٹرز سمیت اسمگلرز کا گینگ گرفتار

گرفتار اسمگلرز میں دو پولیس انسپکٹرز اعجاز اور طاہر بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک June 26, 2022

کراچی: پنجاب رینجرز نے اسمگلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس انسپکٹرز سمیت اسمگلرز کا پورا گینگ پکڑ لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب رینجرز نے سرحد پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے بعد ناکہ لگاکر ملزمان کے خلاف بڑی کارروائی کی اور چار ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ تین ملزمان فرار ہوگئے۔

ملزمان کے قبضے سے ہیروین، موبائل فون ، نقدی اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے، جسے لیکر ملزمان دو گاڑیوں اور ایک موٹر سائیکل پر فرار ہورہے تھے۔

گرفتار ملزمان میں دو پولیس انسپکٹرز اعجاز اور طاہر بھی شامل ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ ہیئر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں دونوں پولیس انسپکٹرز کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

 

FIR

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں