معروف فلم ساز جمشید ظفر انتقال کرگئے

ویب ڈیسک  اتوار 26 جون 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 لاہور: لالی ووڈ انڈسٹری کے نامور فلم ساز جمشید ظفر طویل علالت کے بعد دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمشید ظفر پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے وائس چیرمین بھی رہے، انہوں نے کون بنے گا کروڑ پتی، ڈاکو اور دوپٹہ چل رہا ہے سمیت بیس فلمیں پروڈیوس کیں۔

جمشید ظفر گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کی نماز جنازہ لاہور کے گارڈن ٹاؤن میں قائم رہائش گاہ میں آج رات دس بجے ادا کی جائے گی۔

معروف پروڈیوسر کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے دکھ وافسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔