کراچی کی رہائشی عمارت میں داخل ہونے والی ’دیو قامت چھپکلی‘ کو ریسکیو کرلیا گیا

راحیل سلمان  اتوار 26 جون 2022
فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

 کراچی: شہر قائد کے علاق لائنزایریا میں رہائشی عمارت میں گو (چھپکلی کی نسل) گھس گئی جس سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لائنزایریا میں واقع تھانوی مسجد کے قریب رہائشی عمارت میں دیوقامت نسل کی چھپکلی داخل ہوئی، جسے دیکھ کر مکین خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل گئے۔

مکین کے مطابق ’گو‘ پارکنگ ایریا سے ہوتی ہوئی گرائونڈ فلور پر قائم فلیٹ کی ایک کھڑکی پر چڑھ گئی تھی، جس کی وجہ سے رہائشی لوگ بہت زیادہ سہم گئے تھے۔ مکینوں نے فوری طور پر ریسکیو ورکرز کو آگاہ کیا، جس پر چھیپا رضا کار وقوعہ پر پہنچے اور دیو قامت چھپکلی کو رسی کی مدد سے پکڑ کر اس کو وائلڈ لائف حکام کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔