بلوچستان کے 18اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع
مہم کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، پشین، چمن، خضدار، نوشکی اور دیگر اضلاع میں ہوگی، 12 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
بلوچستان کے 18 اضلاع میں آج سے انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی جس میں 12 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان میں 12 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لیے مہم شروع کردی گئی ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے 4 ہزار 9 سو ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔
ایمر جنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، پشین، چمن، خضدار، نوشکی سمیت دیگر اضلاع کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔