پنوعاقل میں گیس ٹینکر کو آگ لگنے سے تین افراد ہلاک

ایل پی جی گیس غیر قانونی طورپرایک ٹینکر سے دورے ٹینکر میں منتقل کی جارہی تھی


ویب ڈیسک June 27, 2022
فوٹو:فائل

ISLAMABAD: پنوعاقل میں ایل پی جی گیس کے ٹینکر کو آگ لگنے سے3افراد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپرس نیوز کے مطابق سانگی کے قریب نجی ڈپو پر ایل پی جی گیس سے بھرے ہوئے دو ٹینکرز کو آگ لگنے کے باعث تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والے تینوں افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے تعلقہ اسپتال پہنچایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق واقعہ غیر قانونی طور پرایل پی جی گیس ایک ٹینکر سے دوسرے ٹینکر میں منتقل کئے جانے کے دوران پیش آیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔