قومی اوپنر نے اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے نام بتادیئے

اسپورٹس رپورٹر  منگل 28 جون 2022
(فوٹو: ایکسپریس نیوز) قومی اوپنر عبداللہ شفیق نے اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے نام بتادیئے

(فوٹو: ایکسپریس نیوز) قومی اوپنر عبداللہ شفیق نے اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے نام بتادیئے

 راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلےباز عبداللہ شفیق نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، محمد یوسف اور رکی پونٹنگ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا۔

وارم اپ میچ کا دوسرے دن کھانے کا وقفے کے دوران پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر عبداللہ شفیق نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، کوشش ہوگی سری لنکا میں بہترین پرفارمنس دوں۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، کوشش ہوتی ہے کہ کپتان کے اعتماد پر پورا اتروں۔ ماضی میں بھی لنکن ٹائیگرز کے ہوم گراؤنڈ پر کھیل چکا ہوں اس لیے موسم سے ہم آہنگ ہوں۔

اوپننگ بلےباز نے کہا کہ کپتان بابراعظم، محمد یوسف اور رکی پونٹنگ میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔