شاہد آفریدی کا اوور اسپیڈنگ پر چالان ہوگیا

سابق کپتان لاہور سے کراچی آرہے تھے


ویب ڈیسک June 28, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) شاہد آفریدی کا اوور اسپیڈنگ پر چالان ہوگیا

ISLAMABAD: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا اوور اسپیڈنگ پر چالان ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی لاہور سے کراچی آرہے تھے کہ مقررہ رفتار سے تجاوز کیا جس پر موٹر وے پولیس نے انکا 1500 روپے کا چالان کردیا۔

اس موقع پر سابق کپتان نے موٹر وے پولیس کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے قانون سب کیلئے برابر ہے۔

بعدازاں شاہد آفریدی نے اہلکاروں کے ہمراہ سیلفی بھی بنوائی۔

Shahid-Afridi-1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں