ملک کے مختلف شہروں میں 30 جون سے مون سون بارشوں کا امکان

اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور سمیت دیگرشہروں میں 30 جون سے چارجولائی تک موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے،محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک June 28, 2022
موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں،محکمہ موسمیات:فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات نے 30 جون سے کراچی سمیت مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اورخلیجی ممالک سے مرطوب ہوائیں 29 جون کوملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جو رواں ہفتے کے آخر میں ملک کے جنوبی علاقوں میں زیادہ شدت سے پھیل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ تین سے پانچ جولائی کے دوران کراچی اورحیدرآباد میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور،گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اورفیصل آباد میں بھی 30 جون سے چار جولائی تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں