کورونا کا پھیلاؤسندھ پولیس اہلکاروں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار

کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کو فیس ماسک لازمی پہننا ہوگا،نوٹیفکیشن جاری


ویب ڈیسک June 28, 2022
فوٹو:فائل

MANCHESTER: سندھ میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد آئی جی سندھ نے پولیس اہلکاروں کو ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

آئی جی سندھ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کیسسز میں اضافہ کے پیش نظر ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کیلئے فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ایس او پیزکے تحت پولیس اہلکار 6 فٹ کا سماجی فاصلہ رکھیں گے،سینیٹائزر کا استعمال اور بار بار ہاتھ صاف کرنے کے علاوہ لازمی ہاتھ دھوئیں گے۔

کورونا سے متعلق نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے دوران ڈیوٹی تھرما میٹر سے پولیس اہلکاروں کا باڈی ٹیمپریچر چیک کیا جائے، آئی جی سندھ کے حکم پر سندھ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جیز کو حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے،نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ کراچی میں کورونا وائرس کیسز کی شرح 21 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے