پردوں میں جذب کرکے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 29 جون 2022
کوئٹہ کے رہائشی فضل محمد اور پشین کے رہائشی فدا محمد کو گرفتار کرلیاگیا

کوئٹہ کے رہائشی فضل محمد اور پشین کے رہائشی فدا محمد کو گرفتار کرلیاگیا

 کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر کراچی کمپنی بس سٹاپ کے قریب مشکوک کار  کو روک کر چیک کیا تو 2 ملزمان کے قبضے سے 1 کلو 480 گرام آئس برآمد ہوئی جس پرکوئٹہ کے رہائشی فضل محمد اور پشین کے رہائشی فدا محمد کو گرفتار کرلیاگیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: اسلام آباد میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار

خفیہ اطلاع ہی پر دوسرا چھاپا اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں نجی کوریئرکمپنی کے دفتر پر مارا گیا جہاں پارسل کے ذریعے آئس ہالینڈ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔  پارسل رفیق نامی شخص کی جانب سے بک کرایا گیا تھا، جس میں آئس منشیات 2 عدد کپڑے کے پردوں میں جذب کی گئی تھی، جس کا پردوں سمیت مجموعی وزن ساڑے چار کلو گرام سے زائد بنتا ہے۔

اے این ایف نے نمونےلے کرچیکنگ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے اور دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔